کرک سٹی پولیس نے رش کے دوران ایک مشکوک افغان باشندے سمیت اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا

اتوار 1 مئی 2022 12:20

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2022ء) کرک سٹی پولیس نے رش کے دوران ایک مشکوک افغان باشندے سمیت اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان کی جانب سے جاری حکمت عملی کے تحت سٹی بازار میں ہزاروں افراد کے رش کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک نظام کو بحال رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کیساتھ ریسکیو 15 نفری, بھاری پولیس اہلکاروں کے علاوہ حساس اہلکار بھی سفید لباس میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، سٹی بازار میں تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او قسمت خان نے بازار کے مختلف جگہوں پر پولیس کیساتھ کاروائیوں کے دوران ایک غیر ملکی مشکوک افغان باشندے سمیت اسلحہ رکھنے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے 6 پاتولیں اور کارتوس برآمد کر لئے. پولیس نے مشکوک افغان اور زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے، اس حوالے سے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او قسمت خان نے ڈی پی او کرک کے پیغام کے بارے میں کہا کہ عوام کو تحفظ دینے کیساتھ سہولیات فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں