کرک،صابر آباد پولیس نے بروقت کارروائی،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 9 مئی 2022 16:50

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2022ء) صابر آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مقامی فرد کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صابر آباد کے نواحی علاقے جندری میں معمولی وجہ (پائپ کی مرمتی) کرنے پر مخالفین نے مقامی فرد شاہد الرحمن کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے اطلاع پر ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جس پر تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او سہیل شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان دلمیر خان ،محمد ابراہیم اور معاون ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف 15 کارتوس، ایک رائفل، ایک پستول 30 بور بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو تفتیشی ٹیم کے حوالہ کرکے انٹاروگیشن شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے توصیفی اسناد کا اعلان کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں