کرک، مین انڈس ہائی وے پر گندم سے بھری ٹرک بریک فیل ہونے سے الٹ گئی،ڈرائیور کنڈیکٹر زندگی کی بازی ہار گئے

جمعہ 13 مئی 2022 00:01

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) کرک مین انڈس ہائی وے پر گندم سے بھری ٹرک بریک فیل ہونے سے الٹ گئی،ڈرائیور کنڈیکٹر باپ،بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افرادکاتعلق وزیر ستان سے بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی وے پر سپینہ موڑ کے مقام پرٹرک بریک فیل ہونے کے نتیجے میں کھائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے ایمبولینس کو میڈیکل ٹیم اور ریکوری وہیکل کو ڈیزاسٹر ٹیم کے ساتھ موقع پر روانہ کر دیا گیا ،حادثے میں باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا۔جاں بحق افرادکی شناخت، سراب خان ،شریف خان ساکنان وزیرستان بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں