کوہاٹ،زیبی ڈیم کے گہرے پانی میں دو سگے بھائی ڈوب کر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے

منگل 17 مئی 2022 20:08

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کرک میں واقع مشہورزیبی ڈیم کے گہرے پانی میں دو سگے بھائی ڈوب کر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال کرلواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو1122 اور دیگر ذرائع کے مطابق منگل کے روز کرک شہر سے چند کلومیٹردورفاصلے پر واقع زیبی ڈیم میں دو افرادمبینہ طورپرنہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

دونوں افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں غوطہ خوروں نے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں آپس میں سگے بھائی تھے جن کا تعلق قریبی علاقہ جندری احمدخیل صابر آباد سے تھا۔ذرائع کے مطابق ایک بھائی حفیظ اللہ کی عمر33 سال جبکہ دوسرے بھائی محمدرضا کی عمر5 سال تھی ۔ایک ہی گھر میں دو بھائیوں کی موت کی خبرسے پورا علاقہ سوگوارہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں