کرک،زیبی ڈیم نے مزید دو قیمتی جانیں نگل لیں، دو سگے بھائی ڈوب کر جا ں بحق

منگل 17 مئی 2022 22:37

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) زیبی ڈیم نے مزید دو قیمتی جانیں نگل لیں، دو سگے بھائی ڈوب کر جا ں بحق، مقامی غوطہ خوروں اور ریسکیو اہلکاروں نے دونوں لاشیں نکال لیں۔

(جاری ہے)

زیبی ڈیم میں احمد خیل کے دو سگے بھائی حفیظ عمر اور محمد عمر نہانے گئے تھے کہ چھوٹا بھائی محمد عمر ڈوب گیا جس کو بچانے کے لئے بڑے بھائی حفیظ نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی اپنے چھوٹے بھائی کو نہ بچا سکے اور دونوں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی، جبکہ ریسکیو ٹیم بھی پہنچ گئی اور ڈوبنے والے دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال لیں اور اپنے آبائی گاؤں احمد خیل پہنچا دیں دو بھائیوں کی لاشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں