کرک سٹی کے عوام کا گیس کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، مین لائن پر کام کا آغاز ہوگیا

جمعہ 20 مئی 2022 15:50

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) کرک سٹی کے عوام کا گیس کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا،ڈپٹی کمشنر کرک اور ڈی پی او کرک کی کاوشوں سے سٹی کے مین لائن پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔کرک سٹی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ گیس کی عدم دستیابی جو کہ ڈپٹی کمشنر کرک خالد اقبال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کی کاوشوں سے حل ہو گیا۔

ڈپٹی کمشمر کرک نے جیل چوک سے تحصیل چوک کرک تک گیس کے مین لائن کا افتتاح کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر کرک نے عوام کو بہت جلد گیس ملنے کی نوید سنا کر کہا کہ اس مین لائن پر کام مکمل ہو جانے سے سٹی میں گیس کی عدم دستیابی،کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا جبکہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرک سٹی کے دیرینہ مسئلے کیلئے ہم نے مل کر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو مل جائینگے لیکن عوام سے گزارش ہے کہ پچھلی بار کی طرح غیر قانونی کنکشنز لینے سے گریز کریں جس نہ صرف دوبارہ گیس کا مسئلہ جنم لے گا بلکہ اس بار غیر قانونی لائن لینے والوں کیخلاف باقاعدہ قوانین کے تحت ایکشن بھی لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کرک اور ڈی پی او نے ایس این جی پی ایل دفتر کا دورہ کرکے سٹی کے گیس لائن ہر جاری کام کے بارے میں محکمہ گیس کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کرک نے گیس حکام پر واضح کر دیا کہ بغیر کسی تاخیر اور رکاوٹ کے سٹی کے مین لائن پر کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد سے جلد گیس سے مستفید ہو جائےڈپٹی کمشنر کرک نے گیس حکام کو رمضان شیڈول کو جاری رکھنے پر ناراضگی کا اظہار کرکے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ شیڈول کو تبدیل کرکے کمی لائی جائے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں