کرک،الیکشن کمیشن کیجانب سے غیر حتمی انتخابی فہرستیں 21مئی سے ڈسپلے مراکز میں رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل

ہفتہ 21 مئی 2022 21:33

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) الیکشن کمیشن کیجانب سے غیر حتمی انتخابی فہرستیں 21مئی سے ڈسپلے مراکز میں رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل،عوام 21 مئی تا19 جون اپنے ناموں کا اندراج،تصحیح،اعتراضات داخل کرسکیں گے۔ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر سے جاری اخباری بیان میں ضلعی الیکشن کمشنر شہاب الدین نے بتایا ہے کہ ملک بھر کی طرح کرک میں بھی غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنے کیلئے 30 دنوں کیلئے 21 مئی تا 19 جون قائم کردہ 80 معائنہ مراکز (ڈسپلے سنٹرز) میں رکھے جائیں گے جہاں لوگ اپنے ناموں کا اندراج،تصحیح،اور اعتراضات داخل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع کے تینوں تحصیلوں کے مختلف سکولوں میں مجموعی طور پر 80 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور ہر ڈسپلے سنٹرزپر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کا نام اپنے متعلقہ انتخابی فہرست میں درج نہ ہواور اس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہو تو وہ متعلقہ فارم15 پر کرکے انچارج ڈسپلے سنٹر کے حوالے کریگا اسی طرح اگر کسی درج شدہ نام پر بھی اعتراض ہو تو فارم 16 استعمال کیا جائیگا جبکہ نام اور کوائف میں غلطی کی صورت میں فارم17استعمال کیا جائیگا اور تمام فارم بلامعاوضہ تمام ڈسپلے سنٹرز پر دستیاب ہونگے۔

ا نہوں نے اس سلسلے میں عوام الناس،تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک اور شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں اور ڈسپلے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس عمل سے مذکورہ نتائج حاصل کئے جاسکے کیونکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں