کرک، پولیس پر فائرنگ کرنے والے ڈکیت گروہ کے ملزم کو مزاحمت کے بعد گرفتار

اتوار 22 مئی 2022 15:30

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) لتمبر پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران اہم کامیابی حاصل کی، پولیس پر فائرنگ کرنے والے ڈکیت گروہ کے ملزم کو مزاحمت کے بعد گرفتار کرکے ممکنہ واردات کو ناکام بنا لیا. جبکہ دوسری کاروائی میں 12 سالہ مغوی لڑکے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا. تفصیلات کیمطابق تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او رحیم خان کو ڈکیت گروہ کی موجودگی کی ایک اطلاع موصول ہوئی.

ایس ایچ او لتمبر نے موصول ہونے والے اطلاع سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کو آگاہ کرنے پر ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان نے پولیس کو مناسب ہدایات دے دیئے اور ساتھ ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نذیر خان کے ہمراہ تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او قسمت خان بمعہ ٹیم, ریسکیو 15 سکواڈ اور سپیشل ٹیم لتمبر کے ایس ایچ او کی معاونت کیلئے روانہ کر دیئے. جبکہ تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او رحیم خان اطلاع کے مقام کالج کورونہ لتمبر جنگلات میں ڈکیت گروہ کی گرفتاری کیلئے پہنچ کر ڈکیت گروہ کو گرفتاری کی ہدایت کی.

ڈکیت گروہ نے پولیس کو گرفتاری دینے کی بجائے مورچہ زن ہو کر پولیس پر فائرنگ شروع کی کہ اس اثناء باقی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی, پولیس پارٹی نے ملزمان کو گرفتاری کیلئے مجبور کرنے کی خاطر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے ایک خطرناک رکن ساقی اللہ ولد بادشاہ سکنہ لتمبر کو گھیر کر پستول 30 بور سمیت گرفتار کر لیا. جبکہ ڈکیت گروہ کے باقی ملزمان نے پولیس کی بھاری نفری اور اپنی ناکامی کو دیکھ کر دم دبا کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جنگلات کی طرف بھاگ کر فرار ہوئے.

پولیس ابھی اس وقوعہ سے واپس نہیں ہوئی تھی کہ ایک دوسری اطلاع پولیس کو موصول ہوئی کہ منڈوہ سمندری کلہ سے دو نامعلوم اغواء کاروں نے مدرسہ جانے والے 12 سالہ لڑکے عبدالوہاب کو گھر کے قریب سے موٹر سائیکل پر زبر دستی بیٹھا کر اغواء کر لیا ہے. جس پر دوبارہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نذیر خان کے زیر قیادت پوری پولیس پارٹی نے اغواء کاروں کا تعاقب شروع کیا.

لتمبر کے حدود چنغوس ایریا کے پہاڑی میں اغواء کاروں نے پولیس کے تعاقب کی ڈر سے مغوی لڑکے کو چھوڑ کر پہاڑی ایریا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوئے. تاہم پولیس پارٹی نے بارہ سالہ مغوی لڑکے عبدالوہاب ولد خالد عثمان کو باحفاظت بازیاب کرکے قانونی کاروائی پوری کرنے کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا. پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں.

پولیس کی جانب سے ڈکیت گروہ کے دیگر ملزمان اور لڑکے کو اغواء کرنے والے اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بدستور جاری ہیں. تھانہ لتمبر کے حدود میں دو واقعات میں کامیاب کاروائیوں پر ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے پولیس پارٹی کی بہادری کو سراہ کر پوری پولیس کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنا کرنے کی ہدایت کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں