کرک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن

اشتہاری مجرم، منشیات فروش اوردو سہولت کاروںسمیت 4 ملزمان کے علاوہ متعددمشتبہ افراد حراست میں لے کر اسلحہ برآمدکرلیا،پولیس کا دعویٰ

اتوار 24 جولائی 2022 20:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) کرک پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم‘ منشیات فروش اوردو سہولت کاروںسمیت 4 ملزمان کے علاوہ متعددمشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر کرک پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے کاروائیاں تیزکردی ہیں جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی بانڈہ داؤدشاہ کی نگرانی میں پولیس سٹیشن ٹیری کے ایس ایچ او نے ٹیری اور مضافات میں جرائم پیشہ افرداد کے خلاف سرچ آپریشن جاری رکھا۔

پولیس نے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اورمطلوب اشتہاری مجرم ولایت خان ولد عبدالبادشاہ سمیت اشتہاری ملزم کے دو سہولت کاروں عبدالرؤف ولد اللہ ایمان سکنہ عیسک خماری اورجنان بادشاہ ولد شاہ جہان سکنہ ٹیری جبکہ منشیات فروش شمس الدین ولد روخان دین سکنہ عیسک خماری کو حراست میں لے کر پولیس تھانہ ٹیری منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے زیرحراست ملزمان سے مجموعی طورپر تین بندوقیں‘ پستول اور ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمدکرلی۔

ادھر مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹیری کے ملحقہ علاقہ سے بھی کئی مشتبہ اور مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے جو مبینہ طورپرمساجد سے شمسی توانائی کے آلات سمیت دیگر قیمتی اشیاء کی چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں