کرک ،شواہ ہندو کش میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے خواتین ،بچوں سمیت درجنوں افرادمتاثر

جمعہ 29 جولائی 2022 19:23

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2022ء) کرک کے دور اٴْفتادہ پہاڑی علاقہ شواہ ہندو کش میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افرادمتاثر ہوگئے۔ کرک میںریسکیو1122 کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق صابر آباد کے علاقہ شواہ ہندوکش میںہیضہ کی وباء پھیل جانے سے متعدد افراد متاثر ہوگئے جن میں بعض افراد کی حالت بگڑ گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس گاڑیوں اور ڈاکٹروں و طبی عملہ پرمشتمل ٹیمیںمتاثرہ علاقہ میں پہنچ گئیں جہاںہیضہ کی وباء سے 2 خواتین اور 14 بچوں کی حالت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر وں اور دیگر طبی عملہ نے ہنگامی طورپر درجنوں مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کردی۔ بتایاجاتاہے کہ حالات قابو میں ہیں اور وباء سے متاثرہ مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں