کرک پولیس نے قتل و اقدام قتل،بھتہ خوری ‘ڈکیتی‘ راہزنی و دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

جمعہ 5 اگست 2022 17:36

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) کرک پولیس نے قتل و اقدام قتل ‘بھتہ خوری ‘ڈکیتی‘ راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری مجرم اسلحہ اور دستی بم سمیت گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پرجاری کرک کو جرائم سے پاک مہم کے تحت ڈی ایس پی سیف الرحمن اور ایس ایچ او حکیم خان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل تحت نصرتی کے انتہائی خطرناک اشتہاری مجرم قیصر سردار ولد سردار سکنہ ٹوپی کلہ کے ٹھکانے پر چھاپہ ماراجہاں اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے زیر حراست ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف، ہینڈ گرینڈ اور 52 کارتوس قبضہ میں لے لئے۔

کرک پولیس کے بیان کے مطابق گرفتاراشتہاری مجرم قیصرسردار کیخلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی وغیرہ کے مقدمات کے علاوہ بھتہ خوری اور لوگوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شکایات بھی تھیں۔ ڈی پی او کرک نے خطرناک اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی اورایس ایچ او سمیت پوری پولیس کی حوصلہ افزائی کرکے توصیفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں