کرک ، قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

ہفتہ 6 اگست 2022 21:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) کرک کی حدودمیں قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان جائے واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روزکرک کی حدودمیںانڈ س ہائی وے حامدان چوک کے قریب سونی ٹاور ہوٹل کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کرک نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ کر دونوں جاں بحق افرادکی لاشوں کوایمبولینس میں ڈال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت نصرتی منتقل کردیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق افرادکی شناخت افنان ولد ذوالفقار اوراحمد ولد ڈاکٹر خان سکنہ منزینی بانڈہ (کرک)کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فوری طورپر دہرے قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔مقامی پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفیتش شروع کردی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں