کرک ،گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی، بچی اور خاتون جاں بحق ، سات افراد زخمی

اتوار 7 اگست 2022 13:15

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی، آگ لگنے اور چھت کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون اور ایک بچی جاں بحق اور7 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کرک شہر کے مرکزی پل کے قریب واقع دراب خیل کالونی کے ایک گھر کے اندر خاتون سے رات میں گیس کا چولہا مکمل طور پر بند نہ ہونے کے باعث گیس تمام کمرے میں پھیل گئی۔

صبح خاتون نے گیس کا چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی تو دھماکا ہو گیا، کمرے میں آگ لگنے کے ساتھ دھماکے سے چھت گر گئی۔واقعہ کے باعث خاتون اور بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ کمرے میں موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد میں 1 خاتون سمیت 3 شدید زخمی افراد کو پشاور بھجوا دیا گیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں