کوہاٹ، ٹیری کے نواح میں برساتی نالے سے جواں سال لڑکی کی قتل شدہ لاش برآمد

جمعرات 18 مئی 2023 19:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2023ء) کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے ٹیری کے نواح میں واقع برساتی نالے سے جواں سال لڑکی کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ پولیس سٹیشن ٹیری نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیری منتقل کردی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کرک کے مطابق جمعرات کے روز پولیس سٹیشن ٹیری کی حدود میں نواحی علاقہ ڈھیرکی بانڈہ کے قریب ایک برساتی نالہ سے 15 سالہ جواں سال لڑکی کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ٹیری ہسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی طور پر مقتولہ کی شناخت ( م۔ش) کے نام سے ہوئی ہے جو کوہاٹ کی تحصیل لاچی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ پولیس سٹیشن ٹیری نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ فوری طور پر واقعہ کی مزید تفصیل حاصل نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں