پریکٹس میچ ،ویرات کوہلی نیکر پہن کر ٹاس کرنے پہنچ گئے،سوشل میڈیا صارفین برہم

جمعرات 29 نومبر 2018 20:39

پریکٹس میچ ،ویرات کوہلی نیکر پہن کر ٹاس کرنے پہنچ گئے،سوشل میڈیا صارفین برہم
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سڈنی کرکٹ گرا?نڈ پر پریکٹس میچ میں 64رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن اسی میچ کے دوران وہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی اس مقابلے کے لیے جب ٹاس کرنے میدان میں اترے تو انہوں نے کرکٹ کی روایات کے برعکس نیکر پہن کر ٹاس کیا جبکہ دوسری طرف کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان سیم وائٹ مین اپنی کٹ پہن کر ٹاس کرنے آئے تھے ، ویرات کوہلی کے اس عمل کوسوشل میڈیا پرزیادہ پذیرائی نہیں ملی اور بھارتی کرکٹ فینز نے انہیں خو ب آڑے ہاتھوں لیا تاہم دوسری جانب بعض فینز ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ کوہلی کا یہ عمل اتنا برا نہیں تھا کیوں کہ بھارت صرف ایک پریکٹس میچ کھیل رہا تھا۔

۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں