سری لنکا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

چندیمل، تھریمانے اور نووان پرادیپ کی ٹیم میں واپسی، کوشل سلوا ڈراپ

ہفتہ 1 دسمبر 2018 21:48

سری لنکا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) کرکٹ سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتان دنیش چندیمل جو کہ انجری مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے دوبارہ ٹیم کی قیادت کریں گے، لاہیرو تھریمانے، نووان پرادیپ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز سدیرا سمارا وکراما ایک سال بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے آخری مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی، اکیلا دانن جایا مشکوک ایکشن کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، کوشل سلوا کو ڈراپ کر دیا گیا۔

سری لنکن ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دنیش چندیمل، دیمتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، دھنن جایا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، روشن سلوا، نیروشن ڈکویلا، دانشکا گوناتھلیکا، لاہیرو تھریمانے، سدیرا سمارا وکراما، دلروون پریرا، لکشن سنداکن، سرنگا لکمل، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا اور دشمانتھا چمیرا پر مشتمل ہے۔۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں