برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس، سٹوکس اور ہیلز کی قسمت کا فیصلہ پرسوں ہوگا

بدھ 5 دسمبر 2018 17:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) انگلش کرکٹرز بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز کے درمیان گزشتہ برس ہونے والے برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس کا فیصلہ پرسوں جمعہ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ڈسپلنری کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد کمیشن دونوں کرکٹرز سے گزشتہ برس برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث کیس کی سماعت کرے گا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ (کل) جمعہ کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران برسٹول نائٹ کلب کے باہر سٹوکس اور ہیلز جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے جس کے بعد سٹوکس پر چارج عائد کیا گیا تھا لیکن بعدازاں برسٹول کرائون کورٹ نے انہیں بے قصور ٹھہرا دیا تھا۔ عدالت سے کلین چٹ ملنے کے بعد اب دونوں کرکٹرز ای سی بی ڈسپلنری کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور رواں ہفتے ہی ان کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں