یاسر شاہ نے عالمی ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کر دیا

اپنا ورلڈ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں۔200ٹیسٹ وکٹ لینا میرا خواب تھا،جو آج پورا ہوگیا،یاسر شاہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:24

یاسر شاہ نے عالمی ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے 200 وکٹیں لینے کے اعزاز کو اپنی والدہ کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں کیوی بلے باز ولیم سمر ویلے کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کرکے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ان سے قبل آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپینر کلیری گریمیٹ نے 82سال قبل 1936ئ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

کلیری گریمیٹ نے اپنے 36ویں میچ میں 2سو وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا تھا جبکہ یاسر شاہ نے 3میچ قبل ہی اپنے 33ویں میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں روی چندر ایشون تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ کارمانہ 37ویں میچ میں انجام دیا تھا۔پاکستان کے وقار یونس اور آسٹریلیا کے ڈیننس للی اس فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 38،38میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں