پی سی بی نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے ،ْ کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق

ہفتہ 22 دسمبر 2018 18:12

پی سی بی نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے ،ْ کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل ٹور کے لئے اعلی سطح کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرا دی ،ْ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے جو اقدامات حکومت پاکستان اور سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں تاہم کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کر رہا ہے اور دورہ پاکستان کے لئے ،مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کا آخری دورہ مارک ٹیلرکی قیادت میں 1998 میں کیا تھا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں