آل رانڈر فہیم اشرف کا انگلش کانٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا

ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کا شدت سے منتظر ہوں، آل رائونڈر، کائونٹی کوچ نے بہترین اضافہ قرار دیدیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 21:04

آل رانڈر فہیم اشرف کا انگلش کانٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر فہیم اشرف کا انگلش کانٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔فہیم اشرف انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کانٹی نارتھمپٹن شائر کی ٹیم میں شامل ہوں گے، آل رانڈر پہلا میچ 19جولائی کو ڈرہم کانٹی کے خلاف کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

کانٹی کے کوچ ڈیوڈ ریپلی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف نارتھپمٹن اسٹیل بیکس کے اسکواڈ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے،آل رانڈر ناصرف ٹی 20 کرکٹ میں بہترین بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ بڑے اسٹروکس بھی کھیل سکتے ہیں۔دوسری جانب فہیم اشرف نے بھی کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کا شدت سے منتظر ہوں، اسٹیل بیکس کو چیمپئن بنوانے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں