نسلی تعصب پر مبنی بینر لہرانے پر کرکٹ آسٹریلیا کا اظہار برہمی

اتوار 27 جنوری 2019 16:00

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2019ء) کرکٹ آسٹریلیا نے نسلی تعصب پر مبنی بینر لہرانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ دنوں بگ بیش میچ کے دوران پرتھ اسٹیڈیم میں نسلی تعصب پر مبنی لہرانے پر حکام کو وارننگ جاری کردی، تین افراد نے ایک بینر لہرایا جس پر درج تھا کہ اگر آپ سفید فام ہیں تو ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

سی اے نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرتھ اسٹیڈیم انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری کردی۔مذکورہ افراد نے پرتھ اسکورچرز اور سڈنی تھنڈر کے میچ میں جسٹن لینگر اسٹینڈ کے اوپر یہ متنازع بینر 5 منٹ تک لہرایا لیکن نشاندہی ہونے پر اسے فوری طور پر اتارلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں