بھارتی حکومت کا پراپیگنڈہ اسپورٹس خاص طور پر کرکٹ میں بھی سرایت کرگیا

ممبئی میں ہیڈکوارٹر سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں اور یادگاریں ہٹا دی گئی، راجستھان سمیت کئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر سے پہلے ہی تصاویر ہٹائی جاچکی ہیں

جمعرات 21 فروری 2019 20:11

بھارتی حکومت کا پراپیگنڈہ اسپورٹس خاص طور پر کرکٹ میں بھی سرایت کرگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی میں ہیڈکوارٹر سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں اور یادگاریں ہٹا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرنے والی بھارتی حکومت کا پراپیگنڈہ اسپورٹس خاص طور پر کرکٹ میں بھی سرایت کرگیا، بھارتی پنجاب اور راجستھان سمیت کئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر سے پاکستانی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر پہلے ہی اتار دی گئی تھی اور اب بی سی سی آئی نے بھی اخلاقی حدود کی دیوار پھلانگتے ہوئے پاکستان دشمنی کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، بھارتی بورڈ کے ممبئی میں ہیڈکوارٹر سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں اور یادگاریں ہٹا دی گئی ہیں۔

جاوید میانداد کی ورلڈ کپ 1992 کی تصویر اتار دی گئی، پاکستانی کرکٹرز کے آٹوگراف والے کئی بیٹ بھی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر سے غائب کردیے گئے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں