بھارت کرکٹ کے سرجیکل اسٹرائیک میں بھی ناکام ہو گیا

فوجی ٹوپیاں پہن کر کرکٹ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 32 رنز سے ہارگئی شکست خوردہ ٹیم پر سوشل میڈیا پرتنقید کے انبار لگ گئے

جمعہ 8 مارچ 2019 22:41

بھارت کرکٹ کے سرجیکل اسٹرائیک میں بھی ناکام ہو گیا
رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2019ء) بھارت کرکٹ کے سرجیکل اسٹرائیک میںبھی ناکام ہو گیا فوجی ٹوپیاں پہن کر کرکٹ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 32 رنز سے ہارگئی۔

(جاری ہے)

کوہلی کی سنچری بے کار گئی عثمان خواجہ مین آف دی میچ قرار پائے فوجی ٹوپیاں پہن کرشکست خوردہ ٹیم پر سوشل میڈیا پرتنقید کے انبار لگ گئے جمعہ کے روز آسٹریلیا کے شہر اونچی میںکھیلے گئے ایک روزہ میچ میںبھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی ٹوپیاں پہن کرمیدان میں اتری اورکھیل کے میدان کو جنگ بنا دیا آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارتی فوجی ٹوپیوں والی ٹیم کی خوب دھلائی کی اور مقررہ 50 اوور میں 313 رنز بنائے عثمان خواجہ 104 ایرون فنچ93 میکسول 47 اور مارکو سٹوسن 31 رنز بنا کرنمایاں رہے بھارت کی جانب سے یادیو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا 313 رنز کے تعاقب میں بھارتی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 48.2 اوور میں 281 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور یوں فوجی ٹوپی والی ٹیم کو 32 رنز سے شکست ہو گی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 123 رنز کے ساتھ نمایاں رہے مگر ان کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی وجے شنکر 32 ایم ایس دھونی اور یادیو 26,26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے آسٹریلیا کی جانب سے رچرڈسن ، کیومنز اور زومبا نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں میچ میں بہترین کارکردگی پر عثمان خواجہ مرد میدان قرار پائے دوسری جانب سوشل میڈیا پر پہلے بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے اور پھر شکست کھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنی اور بھارت کرکٹ کی سرجیکل اسٹرائیک میں ناکام ہو گیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں