پی سی بی کا ایک اور بڑا فیصلہ: کپتان سرفراز سمیت ورلڈکپ پول میں شامل

کھلاڑیوں کو قومی کپ میں آرام دینے کا اعلان پاکستان ون ڈے 2 سے 14 اپریل تک راولپنڈی میں شیڈول ہے

منگل 12 مارچ 2019 21:00

پی سی بی کا ایک اور بڑا فیصلہ: کپتان سرفراز سمیت ورلڈکپ پول میں شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، کپتان سرفراز سمیت ورلڈکپ پول میں شامل کھلاڑیوں کو قومی کپ میں آرام دینے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ پول میں شامل کرکٹرز کو پاکستان ون ڈے کپ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب کپتان سرفراز احمد سمیت بیس سے زائد کرکٹرز قومی کرکٹ ایونٹ میں اِن ایکشن نہیں ہوں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا مستقل حصہ رہنے والے کرکٹرز کو آرام دیا جا رہا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ قومی کرکٹرز کو تازہ دم رکھنا چاہتی ہے، پاکستان ون ڈے 2 سے 14 اپریل تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں