قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوری طرح اہل ہے ، انضمام الحق

آسٹریلیاکے ہاتھوں پانچ صفرسے وائٹ واش قومی ٹیم کی اہلیت کی عکاسی نہیں ہوتی۔ ہم نے سیریز میں سات کھلاڑیوں کوآرام دیاتھا،ریزرو کھلاڑیوں کی اتنی عمدہ کارکردگی اچھی علامت ہے ،چیف سلیکٹر

بدھ 10 اپریل 2019 22:19

قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوری طرح اہل ہے ، انضمام الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوری طرح اہل ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اورلیجنڈری بیٹسمین انضمام الحق کاکہناہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی پوری طرح اہل ہے۔ یواے ای میں آسٹریلیاکے ہاتھوں پانچ صفرسے وائٹ واش قومی ٹیم کی اہلیت کی عکاسی نہیں ہوتی۔

ہم نے سیریز میں سات کھلاڑیوں کوآرام دیاتھا۔ فہیم اشرف کودومیچزکی بعد واپس بلالیا جبکہ کپتان شعیب ملک اوراوپنرامام الحق بھی آخری دومیچز نہیں کھیل سکے۔چیف سلیکٹر نے کہاکہ ستمبرسے مشکل شیڈول کے باعث یہ کھلاڑی مسلسل کھیل رہے تھے۔ میگا ایونٹ سے قبل انہیں آرام کی ضرورت تھی تاکہ وہ تروتازہ ہوکربھرپور قوت کے ساتھ ورلڈکپ میں شرکت کرسکیں اور ہمیں ریزور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کاجائزہ لینے کاموقع بھی مل گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے سینئرز کی غیرموجودگی میں بھرپور فائٹنگ اسپرٹ کامظاہرہ کیا اورپہلی بار آسٹریلیاکے خلاف پانچ سنچریز اسکور کی گئیں۔ آخری دومیچز میں ہم فتح کے قریب پہنچے،لیکن ناتجربہ کاری کی وجہ سے میچ فنش نہ کرسکے۔ریزرو کھلاڑیوں کی اتنی عمدہ کارکردگی اچھی علامت ہے جس سے واضح ہے کہ پاکستان کرکٹ کاسفردرست سمت میں جاری ہے۔ ورلڈکپ کیلیے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کاانتخاب کریں گے جومیگاایونٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں