ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کی جونیئر ٹیم عید کے بعد بلوچستان کا دس روزہ ٹور کا اعلان

بدھ 22 مئی 2019 19:51

ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کی جونیئر ٹیم عید کے بعد بلوچستان کا دس روزہ ٹور کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کی جونیئر ٹیم عید کے بعد بلوچستان کا دس روزہ ٹور کرے گی ‘اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان کے مطابق ٹور میں ایم سی اے کی ٹیم ژوب ‘قلعہ سیف اللہ ‘لورائی ‘کوئٹہ‘نوشکی اور پشین میں چھ ایک روزہ میچ اور چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ‘انہوں نے بتایا کہ دورے کی تیاری کے لئے تین روزہ تربیتی کیمپ عید کے فورا بعد ایم سی اے میں شروع ہوگا ‘پندرہ رکنی ٹیم ‘منیجر اور کوچ کا اعلان آٹھ جون کوکیا جائے گا ٹیم میں چار پلیئر انڈر16 ‘چھ پلیئر انڈر19 اور پانچ پلیئر انڈر23 کے ہونگے ٹیم تیرہ جون کو کوئٹہ روانہ ہوگی پہلا ون ڈے میچ ژوب گرائونڈ میں ڈی سی سی کلب دوسرا اور تیسرا قلعہ سیف اللہ ‘چوتھا لورارئی‘چار میچ پانچ ‘چھ ‘سات اور آٹھ جون کو کوئٹہ میں جبکہ نواں اور دسوان میچ پشین میں ہوگا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں