ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

گیل کی واپسی، ڈیرن براوو، ایمبرس اور ایشلے نرس ڈراپ،کپتان جیسن ہولڈر ہونگے

ہفتہ 27 جولائی 2019 22:59

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کرس گیل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، گیل جنہوں نے رواں سال فروری میں کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے لیکن ورلڈ کپ کے دوران ہی انہوں نے اپنے فیصلے پر یو ٹرن لیتے ہوئے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور سلیکٹرز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کیا، جان کیمپ بیل، روسٹن چیس اور کیموپال کو بھی دوبارہ سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے جبکہ سنیل ایمبرس، ڈیرن براوو اور ایشلے نرس کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا ا?غاز 8 اگست سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، کرس گیل، جان کیمپ بیل، ایون لیوس، شائی ہوپ، شمرون ہٹمائر، نیکولاس پوران، روسٹن چیس، فابین ایلن، کارلوس بریتھویٹ، کیموپال، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس اور کیمر روچ پر مشتمل ہی

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں