آسٹریلیا کا انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان

بینکرافٹ کی بال ٹیمپرنگ پابندی کے بعد پہلی بار ٹیم میں واپسی ،ْ پیٹنسن 3 برس بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب، سڈل، مچل مارش اور میتھیو ویڈ بھی سکواڈ میں شامل

ہفتہ 27 جولائی 2019 23:02

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) کرکٹ آسٹریلیاسلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، بال ٹیمپرنگ پابندی کے بعد کیمرون بینکرافٹ کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بائولر جیمز پیٹنسن کو بھی لائف لائن مل گئی اور انہیں 3 برس دوری کے بعد دوبارہ ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا، کینگروز نے دو سپنرز کی بجائے 5 فاسٹ بائولرز کے ساتھ ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث پیٹر سڈل اور مائیکل نیسر کو بھی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے، میتھیو ویڈ اور مچل مارش بھی کم بیک کرنے میں کامیاب رہے، جوئے برنز اور کورٹس پیٹرسن سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز یکم اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا، آسٹریلوی ٹیم سیریز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، مارکس ہیرس، کیمرون بینکرافٹ، عثمان خواجہ، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، مارنس لبو چگ نے، مچل مارش، جیمز پیٹنسن، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، پیٹر سڈل، جوش ہیزلووڈ، نیتھن لیون اور مائیکل نیسر پر مشتمل ہی

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں