مصباح الحق کی کامیابی کے پیچھے موجود شخص کا انتقال، سابق کپتان غمزدہ

ساتھی کرکٹرز کا بھی اظہار افسوس ،میری کامیابی میں بھی ماموں فاروق خان نیازی کا بڑا کردار تھا: ٹویٹ

منگل 6 اگست 2019 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے ماموں انتقال کرگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مصباح الحق نے بذریعہ ٹویٹ اطلاع دی کہ ان کے ماموں فاروق خان نیازی انتقال کرگئے، سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرے اور خاندان کے لیے آج کا دن انتہائی غمزدہ ہے،انہوں نے بتایاکہ ماموں بہت اچھی شخصیت کے حامل تھے اور میری کامیابی میں بھی ان کا بڑا کردار ہے، آج مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں نے دوبارہ اپنے والد کو کھو دیا۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کے حق میں دعا بھی کریں۔آل رانڈر محمد حفیظ نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے افسوس کا اظہار کیا۔احمد شہزاد نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کا سن کر مجھے بہت زیادہ افسوس ہوا۔دوسری جانب مداحوں نے بھی سابق کپتان سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ لاہور میں پی سی بی کی جانب سے بلائے گئے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں مصباح الحق کو شرکت کرنا تھی البتہ وہ انتقال کی وجہ سے شریک نہ ہوسکی

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں