کرکٹر حسن علی شادی کے بعد دبئی سے پاکستان واپس پہنچ گئے

پیر 26 اگست 2019 17:35

کرکٹر حسن علی شادی کے بعد دبئی سے پاکستان واپس پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) کرکٹر حسن علی شادی کے بعد دبئی سے پاکستان واپس پہنچ گئے، دبئی ائیرپورٹ سے ان کی اہلیہ سامعہ نے انہیں رخصت کیا۔

(جاری ہے)

کرکٹر حسن علی غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے اور میڈیا سے کسی قسم کی بات کرنے کی بجائے گھر کی جانب روانہ ہو گئے۔ فاسٹ بولر جلد پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ جوائن کریں گے۔ائیر پورٹ سے حسن علی دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ گوجرانوالہ میں اپنے گھر روانہ ہو گئے۔ حسن علی اور سامعہ خان کی شادی 20 اگست کو دبئی میں ہوئی تھی جس میں حسن علی کے اہل خانہ، قریبی دوست اور شاداب خان شریک ہوئے تھے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں