کرکٹ کے میدانوں میں شمع کلب پشاورکانام مزید روشن

شمع کلب نے بہت کم عرصہ میں بلند مقام حاصل کرکے پورے پاکستان کے پرائیویٹ اداروں کوپیچھے چھوڑ دیا

پیر 21 اکتوبر 2019 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) کرکٹ کے میدانوں میں شمع کلب پشاورکانام مزید روشن ،شمع کلب نے بہت کم عرصہ میں بلند مقام حاصل کرکے پورے پاکستان کے پرائیویٹ اداروں کوپیچھے چھوڑ دیاہے شمع کلب کے محمدرضوان،افتخار احمد نے پاکستانی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کاگراں قدراعزاز حاصل کیا،جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام دوسرے فضل محمود انٹر کلب کے فائنل تک بھی رسائی حاصل کی ۔

جوکہ شمع کرکٹ کلب اور شمع گھی ملز یعنی ایسوسی ایٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ نوشہرہ کے لیے باعث فخر کی بات ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تقریباً 5000سے زیادہ رجسٹرڈ کلبوں میں شمع کرکٹ کلب کا ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنا اس کا تمام کریڈٹ ایسوسی ایٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ نوشہرہ کے وائس چیئرمین شیخ عاطف رشید اور AILکی تمام منیجمنٹ کو جاتا ہے جس نے شمع کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح شمع کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی محنت اور لگن سے ایسوسی ایٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ نوشہرہ کا نام پورے پاکستا ن میں دوسرے فضل محمودنیشنل چیمپین شپ 2018-19 جو کہ PCBکے زیر اہتمام منعقد ہوا کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا اور کھلاڑیوں کا جزبہ بلند ہے اور شمع کرکٹ کلب کے صدر حنیف شاہ ،کوچ فضل اکبر اور کپتان (محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر)،(افتخار احمد ٹیسٹ کرکٹر )،(عادل امین ، رفعت الله مہمند، حمادالحسن اور محمد الیاس پُر عزم ہیں کہ انشاء الله فائنل جیت کر پاکستان کا نمبر 1کلب بن جائیں گے۔

مزید براں کرکٹ کلب کے صدر حنیف شاہ اور کوچ فضل اکبر نے بتایا کہ شمع کرکٹ کلب کے لیے انتہائی اعزاز کی بات یہ ہے کہ رواں سال جاری قائداعظم ٹرافی میں پشاور ریجن کی طرف سے شمع کرکٹ کلب کے چار پلیئر ز محمد رضوان بحیثیت کیپٹن پشاور ریجن ، افتخار احمد ، عادل امین، اور محمد الیاس بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اور اب تک پشاور ریجن میں شمع کرکٹ کلب کے پلیئر ز کی کارکردگی انتہائی بہترین رہی ہے۔

کرکٹ کے میدانوں میں شمع کرکٹ کلب پشاورکا نام مزید روشن، شمع کرکٹ کلب نے کم عرصہ میں بلند مقام حاصل کرکے پورے پاکستان کے پرائیویٹ اداروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے ۔ شمع کرکٹ کلب کے محمد رضوان ، افتخار احمد نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا گراں قدراعزاز حاصل کیا جبکہ شمع کرکٹ کلب کے عادل امین اور محمد الیاس نے پاکستان اے کی نمائند گی کی۔

شمع کرکٹ کلب کی طرف سے پاکستان سپر لیگ میںمحمد رضوان ، افتخار احمد نے کراچی لیگ کی نمائندگی کی ۔ محمد الیاس ملتان سلطان کی جانب سے کھیل چکے ہیں ۔ حالیہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں افتخاراحمد کی پرفارمنس سب سے عمدہ اور شاندار رہی تھی۔ شمع کرکٹ کلب کی کامیابی میں جہاں شمع کرکٹ کلب کی انتظامیہ کی سپورٹ اب تک زبر دست رہی ہیںوہاں شمع کرکٹ کلب کے سربراہ حنیف شاہ نے بھی شمع کرکٹ کلب کی فتوحات وکامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

شمع بناسپتی اور کوکنگ آئل بنانے والے ادارے ایسوسی ایٹڈ انڈسٹریز لمیٹیڈ نوشہرہ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی سوشل ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے انجام دے۔ پچھلے 11سالوں سے شمع کرکٹ کلب اور شمع کرکٹ اکیڈمی کی ادارے کی طرف سے آب یاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ادارہ اپنی سوشل Responsibilityنہ صرف کھیل کے میدان میں پوری کر رہاہے بلکہ ادارہ ہذا ایک سکنڈری سکول (Al-Rashid Model School)، ایک فری میڈیکل ڈسپنسری (Al-Hafeez Memorial Trust)اور دستکاری سکول (الرشید ہنر کدہ) کے نام سے پچھلے دو دہائیوں سے کامیابی سے چلا رہے ہیں۔

جس کے ذریعے بالترتیب ورکرز اور علاقے کے حقدار بچوں کو مفت تعلیم ، علاقے کی خواتین اور ذچہ بچہ کو مفت علاج اور علاقے کی بچیوں کو مفت دستکاری کی تعلیم دی جارہی ہے ۔یہ سلسلہ عرصہ دراز سے کامیابی سے چل رہا ہے اور انشاء الله چلتا رہے گا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں