اظہر علی کا ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار

پہلے ٹیسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہ نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، ان کو ابھی بہت احتیاط سے لے کر آگے بڑھنا ہو گا، گفتگو

بدھ 27 نومبر 2019 00:02

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے کھیلے گی۔ٹیم پرفارمنس کے حوالے سے کپتان اظہر علی نین کہا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں ، پہلے ٹیسٹ میچ میں جو خامیاں رہیں ان پر دوسرے میچ میں قابو پائیں گے۔بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم ہر فارمیٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں اب ان سے اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرانا چاہتے ہیں، بابر کا بیٹنگ آرڈر میں نمبر اس وقت تبدیل کیا گیا جب وہ پرفارم نہیں کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی اننگز کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان نے دلیرانہ اننگز کھیلی ہے، ان کی اننگز ہم سب کے لیے مثال ہے۔علاوہ ازیں برسبین ٹیسٹ میں ڈیبیو دینے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، ان کو ابھی بہت احتیاط سے لے کر آگے بڑھنا ہو گا، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت بولرز ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں