آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا آسٹریلوی مینز ٹیم پروٹیز کی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی

اتوار 9 فروری 2020 12:10

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2020ء) کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی مینز ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی۔ اپنے دورہ کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم پروٹیز کی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلوی ٹیم 21 فروری کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی جو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 فروری کو کیپ ٹائون میں شیڈول ہے۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 فروری کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 4 مارچ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 7 مارچ کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں