پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں کرکٹرز کی آمدنی کا تخمینہ جاری کردیا

ڈومیسٹک کرکٹرز رواں سال 32 لاکھ روپے سے زائد رقم کما سکیں گے جو 20-2019 کی نسبت 83 فیصد زیادہ ہے

منگل 8 ستمبر 2020 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن میں کرکٹرز کی آمدنی کا تخمینہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کی آمدن 30 لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔ ڈومیسٹک کی اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کی آمدن 30 لاکھ روپے سے زائد ہوگی، پیشہ ورانہ فلسفے اور کارکردگی کے معیار کے درمیان ایک تعلق قائم کرنا ہی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 کی حقیقی روح ہے۔

اس ضمن میں 30 ستمبر سے شروع ہونیوالے اس سیزن میں شریک کھلاڑیوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ انعامات فراہم کیے جارہے ہیں۔ کبھی سب سے کم معاوضہ حاصل کرنیوالے ڈومیسٹک کرکٹرز اب رواں سال زیادہ سے زیادہ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کماسکیں گے جو کہ سیزن 20-2019 کی نسبت 83 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

wرواں سال سب سے کم درجہ کٹیگری میں شامل کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے کی رقم کمائے گا جوکہ گذشتہ سال سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے کھلاڑی کی آمدن سے 7 فیصد زیادہ ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020کیشیڈول کے باضابطہ اعلان کے بعد ان کھلاڑیوں کی کمائی کا واضح حساب لگایا جاسکتا ہے، یہ سیزن پاکستان کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کو قومی ٹی 20 کپ، قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے تمام یعنی 10، 10 میچوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ اے پلس کیٹیگری میں شام 10 کھلاڑی ایک سال تک ڈیڑھ لاکھ روپے رقم ماہوار معاوضہ وصول کریں گے۔

اس کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو محدود طرز کی کرکٹ یعنی قومی ٹی ٹونٹی کپ اور پاکستان کپ میں میچ فیس کی مد میں 40 ہزار روپے جب کہ قائداعظم ٹرافی میں فی کھلاڑی 60 ہزار روپے کی میچ فیس وصول کرے گا، اس طرح یہ کھلاڑی پورے سیزن میں مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے کی رقم حاصل کرے گا۔ یہ سلسلہ یہی ختم نہیں ہوتا بلکہ اگر اس کٹیگری میں شامل کوئی کھلاڑی ان تینوں میں سے کسی بھی ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ اضافی میچ فیس اور انعامی رقم کے ذریعے اپنی آمدن میں مزید اضافہ حاصل کرسکے گا۔

دوسری طرف، ڈومیسٹک کرکٹ کی ڈی کٹیگری میں شامل کسی بھی کھلاڑی کی ماہانہ آمدن 40 ہزار روپے مقرر ہے تاہم میچ فیس کی مد میں انہیں بھی اے کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے برابررقم دی جائے گی لہذا ڈی کیٹیگری میں شامل اگر کوئی کھلاڑی فرسٹ الیون کے تمام 32 میچز کھیلتا ہے تو وہ اس سیزن میں 18 لاکھ روپے وصول کرے گا۔ اسی طرح اگر اس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کسی بھی ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلیتا ہے تو اضافی میچ فیس اور انعامی رقم کی مد میں اس کی آمدن میں بھی مزید اضافہ ہوجائیگا۔

ڈی کٹیگری میں شامل کھلاڑی کی یہ آمدن ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی کی آمدن سے بھی 7 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال، فرسٹ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ماہانہ 50 ہزار روپے کی رقم دی گئی تھی۔ ان کھلاڑیوں کو محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے پر میچ فیس کی مد میں 40000 روپیاور طویل طرز کی کرکٹ کھیلنے پر میچ فیس کی مد میں 75000 روپے دیے گئے تھے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں