لاہور،انڈر19 اسکواڈزکی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ

منگل 6 اکتوبر 2020 19:28

لاہور،انڈر19 اسکواڈزکی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ
ٖلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2020ء) چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر19 اسکواڈز میں شامل کُل 119کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی5 اکتوبر بروز پیر کو ہونے والے دوسرے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔دونوں ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد مریدکے کنٹری کلب میں موجود بلوچستان اور سندھ کے انڈر19 اسکواڈز بھی آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھہری باقی چاروں ٹیموں کو جوائن کرلیں گے، جہاں انہیں ایک دوسرے سے ملنے کی مکمل آزادی ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد اب لاہور کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔تیرہ اکتوبر سے شروع ہونے والے نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے یہ تمام اسکواڈز 7 اکتوبربروز بدھ سینیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں اپنی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر19 ٹیمیں 5 نومبر سینیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کا فائنل 26 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں