کرکٹ کے بعد پی آئی اے ہاکی ٹیم بھی ختم کردی گئی

پی آئی اے حکام نے قومی ہاکی چمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے فیڈریشن کو آگاہ کردیا

جمعرات 5 نومبر 2020 18:29

کرکٹ کے بعد پی آئی اے ہاکی ٹیم بھی ختم کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) کرکٹ کے بعد پی آئی اے ہاکی ٹیم بھی ختم کردی گئی۔15 مرتبہ کی قومی چمپئن رہنے والی پی آئی اے ہاکی ٹیم چمپئن شپ میں حصہ نہیں لے رہی اور پی آئی اے حکام نے اپنے فیصلے سے ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمے نے مستقل ملازم ہاکی کھلاڑیوں کو دفاتر میں بٹھا دیا ہے جبکہ کنٹریکٹ پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے نئے کنٹریکٹ بھی نہیں کئے گئے ۔پی ایچ ایف نے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کو ٹیم کو قومی ہاکی چمپئن شپ میں شامل کرلیا،ائیر فورس نے قومی ٹرے ہاکی چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں