ہارون لورگاٹ اگلے سال جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کیلئے پرامید

خود بھی کئی بار جا چکا، انٹرنیشنل ٹیموں کیلئے ماحول پہلے سے زیادہ محفوظ نظر آرہا ہی: رکن کرکٹ جنوبی افریقہ

جمعہ 6 نومبر 2020 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2020ء) کرکٹ جنوبی افریقہ عبوری بورڈ کے رکن ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے لیے پرامید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 3 مارچ 2009ئ کو سری لنکن ٹیم پر لاہور کے علاقے لبرٹی گول چکر پر سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے باعث معطل ہوا تھا اور مئی 2015ئ میں زمبابوین ٹیم کیآ مد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی آمد شروع ہوئی ،2017ئ میں ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آئی اور اس دوران پی ایس ایل کی بھی مرحلہ وطن واپسی ہوئی ، 2018ئ میں ویسٹ انڈیز ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بھی واپسی ہوئی اور اب جنوری ،فروری 2021ئ میں جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی ٹیم کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا اور پہلی بار کوئی بڑی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور چلانے کیلئے قائم عبوری بورڈ کے رکن ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ اپنے میدانوں پر میچز کھیلنا پاکستانی ٹیم کا حق ہے، ہمارے لیے اپنے کھلاڑیوں کی سکیورٹی ہمیشہ ترجیح رہے گی لیکن گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور انٹرنیشنل ٹیموں کے لیے ماحول پہلے سے زیادہ محفوظ نظر آرہا ہے، پی ایس ایل 2020ئ کے مکمل طور پر پاکستان میں ہونے کے ساتھ ساتھ زمبابوے کی ٹیم بھی اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے، جنوبی افریقی ٹیم پاکستان آتی ہے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔

ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل پاکستان آتے رہیں ہیں اور انہیں کبھی یہاں آنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی، وہ پی ایس ایل کے دوران بھی پاکستان آئے تھے۔ پی ایس ایل کے بارے میں سوال پر ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب عالمی افق پر اپنے قدم جما چکی ہے اور یہاں کرکٹ کا میعار بھی بہترین ہے، اگر پی سی بی نے اس کے انتظامی امور صحیح طور پر چلائے تو پی ایس ایل کو مزید ترقی ملے گی۔

ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت عرصے قبل آخری بار کسی عالمی ایونٹ کی نمائندگی کی تھی اور پی سی بی اب مستقبل میں اعلی سطح کے مقابلے کروانے کے لیے بے حد پرجوش نظر آتے ہیں اور اس مقصد کے لیے پی سی بی اور آئی سی سی آفیشلز کے مابین رابطے بھی جاری ہیں، وہی اس حوالے سے ہونیوالی پیش رفت سے بہتر انداز میں ا?گاہ کرسکتے ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں