شرمندہ ہوں ،کرکٹر رضا حسن نے کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی

ایک موقع اور دیا جائے ، وعدہ کرتا ہوں، دوبارہ شکایت کاموقع نہیں دوں گا، کرکٹر کا بیان

بدھ 2 دسمبر 2020 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) کرکٹر رضا حسن نے کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ شرمندہ ہوں اور غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔ایک انٹرویو میں رضا حسن نے کہا کہ انہیں ایک موقع اور دیا جائے ، وعدہ کرتا ہوں، دوبارہ شکایت کاموقع نہیں دوں گا۔اپنے بیان میں انہوں نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل کی کہ انہیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیں، رضا نے خواہش ظاہر کی کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں۔

رضا حسن نے کہا کہ ماضی میں بھی مجھ سے غلطیاں ہوئیں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا اس سے باہر ہو گیا میں اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہوں انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں میں کوچز کھلاڑیوں سمیت سب سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے ہوٹل میں بائیو سیکور ببل کو توڑا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کرکٹر رضا حسن نے رواں ڈومیسٹک سیزن میں بائیو سیکور ببل کے دوران کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی، وہ ناردرن سیکنڈ الیون میں شامل تھے اور میڈیکل ٹیم اورشعبہ ہائی پرفارمنس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل سے باہر گئے جس کے بعد پی سی بی نے کرکٹر کو گھر بھیج دیا۔

پی سی بی کے فیصلے کے مطابق رضا حسن رواں ڈومیسٹک سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔پی سی بی کے مطابق رضا حسن میڈیکل ٹیم اور پی سی بی ہائی پرفارمنس ڈپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول سے باہر گئے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں