کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچزملتوی

بدھ 19 مئی 2021 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2021ء) کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ہے کہ کورونا وائرس اور متحدہ عرب امارات کی سخت شرائط کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچوں کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای حکومت کی طرف سے گرین سگنل کے باوجود پی ایس ایل ایونٹ کیلئے انتہائی سخت شرائط عائد کی گئی تھیں جس نے اس کا انعقاد مشکل میں ڈال دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ وینیوز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ یہ اہم فیصلہ پی ایس ایل فرنچائز اور انتظامیہ کے درمیان اجلاس میں ہوا۔ پی ایس ایل کے میچز یکم جون سے شیڈول تھے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا انعقاد پہلے کراچی میں ہونا تھا لیکن کووڈ 19 کے باعث میچز کو کراچی سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ، پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار، چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہرآنے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ملتوی کر دیئے گئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ بقیہ میچز ہر حال میں ہوں گے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں