ابوظہبی میں فینزکو مس کریں گے، کامران اکمل

پیر 24 مئی 2021 21:26

ابوظہبی میں فینزکو مس کریں گے، کامران اکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2021ء) قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں فینز کو مس کریں گے۔پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کامران اکمل نے ابوظہبی میں لیگ کے میچز کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

(جاری ہے)

کامران اکمل نے کہا کہ ان میچز کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں، کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دے کر پشاور زلمی کو ایک بارپھرچمپئن بنوائیں۔کامران اکمل کے مطابق فینز سے اپیل ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح بھرپور سپورٹ کے ساتھ کامیابی کے لیے دعا بھی کریں۔ یواے ای میں پشاور زلمی کو ہمیشہ بہت سپورٹ ملی ہے، اس بار بھی یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں