کرکٹرعمراکمل کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے کی یکمشت ادائیگی کر دی

منگل 25 مئی 2021 18:57

کرکٹرعمراکمل کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے کی یکمشت ادائیگی کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) کرکٹر عمر اکمل نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے کی یکمشت ادائیگی کر دی جس کے بعد کرکٹر بحالی پروگرام میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کو42لاکھ 50ہزار روپے کا جرمانہ پی سی بی کے اکائونٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق کرکٹر نے یہ رقم بورڈ حکام کو جمع کرادی ہے جس کے بعد اب وہ بحالی پروگرام میں شرکت کے اہل ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے عہدیداروں کی پی ایس ایل میں مصروفیات کے سبب عمر اکمل کو بحالی پروگرام کا شیڈول نہیں دیا گیا اس کے لیے عمر اکمل کو چند روز انتظار کرنا ہوگا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں