شعیب اختر کی اداکار فہد مصطفی کو 6 گیندوں کا سامنا کرنے پر موٹر سائیکل کی پیشکش

منگل 25 مئی 2021 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اداکار فہد مصطفی کو اٴْن کی 6 گیندوں کا سامنا کرنے پر موٹر سائیکل کی پیشکش کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شعیب اختر نے فہد مصطفی کی کرکٹ کھیلنے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فہد مصطفی اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے غلط پیشے میں ہیں انہیں کرکٹ کھیلنی چاہیے ،انہوں نے فہد مصطفی کو کہا تھا کہ آئیں اور کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں تاہم پہلے نیٹ میں ہی میرا سامنا کرلیں۔

شعیب اختر کے اس پیغام پر فہد مصطفی نے جواب دیا کہ وہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے ان کی کچھ دن کی نیند اٴْڑ جائے گی۔شعیب اختر بھی فہد مصطفی کے اس خوف کو انجوائے کرنے لگے اور کہا کہ اگر آپ نے میری 6 گیندیں کھیل لی تو موٹر سائیکل آپ کو دوں گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں