مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں بیس کروڑ کی انویسمنٹ بہت بڑا اقدام ہے‘نیئر شہزاد عباسی

سی ای او کشمیر پریمئر لیگ چوہدری شہزاد اختر نے کے اپی ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت کا عندیہ بھی دیدیا

منگل 1 جون 2021 14:49

مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں بیس کروڑ کی انویسمنٹ بہت بڑا اقدام ہے‘نیئر شہزاد عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) کرکٹ آرگنائیزر اور آزادکشمیر کے سابق مایاناز کھلاڑی نیئر شہزاد عباسی کی کشمیر پریمئر لیگ کے سی ای او چوہدری شہزاد اختر سے ملاقات.نیئر شہزاد عباسی نے کہا ہے کہ کے پی ایل کے صدر عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد اختر کی جانب سے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں بیس کروڑ کی انویسمنٹ بہت بڑا اقدام ہی.ملاقات کے دوران سی ای او چوہدری شہزاد اختر نے کے اپی ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت کا عندیہ بھی دے دیا.

آزاد کشمیر کے سابق کرکٹر اورکرکٹ آرگنائیزر نیئر شہزاد عباسی کی اسلام آباد میں کے اپی ایل کے سی ای او چوہدری شہزاد اختر سے ملاقات ہوئی.

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سی ای او کے پی ایل چوہدر شہزاد نے نیئر شہزاد عباسی کو سوینیئر بھی پیش کیا.ملاقات کے دوران نیئر شہزاد عباسی نے کے پی ایل کے صدر عارف ملک اور چوہدری شہزاد اختر کی کاوشوں کو سراہا.

نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تھا کہ مظفرآباد آباد کرکٹ سٹیڈیم کو انٹر نیشنل سطح کا سٹیڈیم بنانا کے پی ایل انتظامیہ کی بہت بڑی کاوش ہی. مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم پاکستان کا پہلا سٹیڈیم ہو گا جس میں ایل ای ڈی لائٹس نصب ہوں گی.ملاقات کے دوران سی ای او کے پی ایل چوہدری شہزاد اختر نے بتایا کہ کے پی ایل میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں.نیئر شہزاد عباسی نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی کے پی ایل میں شرکت کے امکانات کو خوش آئند قرار دیا.نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کے انعقاد سے کشمیر نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھلیں گی.

چوہدری شہزاد اختر کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کے بعد آزادکشمیر کرکٹ اکیڈیمز سمیت نوجوانوں کو انٹرنشنل ٹورز کرائے جائیں گے جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا. چوہدری شہزاد نے نیئر شہزاد کی بطور چیف کو آرڈینیٹر اور سیز کے پی ایل نوجوانوں کی کے پی ایل میں سلیکشن کے حوالے سے خدمات کو بھی سراہا. نیئر شہزاد عباسی کا کہنا ت?ا کئی دہائیوں سے ہم کشمیر کی کرکٹ کو بہتر کرنے کے لیے سر گرم ہیں لیکن آزادکشمیر کی سطح پر کوئی بھی کرکٹ کے لیے آگے نہیں آیا.

انھوں نے کے پی کے صدر عارف ملک اور چوہدری شہزاد اختر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کشمیری نوجوانوں کے لیے اتنا بڑا پلیٹ فارم لے کر آئے ہیں. نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان ایک پروفیشنل آدمی ہیں اور وہ انتہائی پروفشنل انداز میں کے اپی ایل کے آگے لے کر جا رہیں ہیں. نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ یہ لیگ ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی جس کے چرچے بھارت سمیت دنیا بھر میں ہوں گی.

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں