ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ سے ہی کرے گی

جمعہ 10 ستمبر 2021 23:11

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2021ء) کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے عالمی ٹورنامنٹ کے لیے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس ایونٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی سکواڈ میں نکولس پورن، کرس گیل، فیبین ایلن، ڈیوائن براوو، روسٹن چیس، آندرے فلیچر، شمرون ہیٹ مائیر، ایوان لیوس، اوبیڈ مکوئے، لینڈل سمنز، روی رام پال، آندرے رسل، اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔

اسی طرح ڈیرن براوو، شیلڈن کاٹریل، جیسن ہولڈر اور عقیل حسین ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔دفاعی چییمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ سے ہی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں