شعیب اختر کا نیوزی لینڈ بورڈ کے اچانک سیریز ملتوی کرنے پر غم و غصے کا اظہار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:09

شعیب اختر کا نیوزی لینڈ بورڈ کے اچانک سیریز ملتوی کرنے پر غم و غصے کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ بورڈ کے اچانک سیریز ملتوی کرنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں نیوزی لینڈ سے ماضی میں تعلقات کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ شعیب اختر نے لکھا کہ پاکستان نے کورونا کی بدترین صورتحال میں بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کیا ، قطع نظر اس کے کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے اس دورے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی نارواں سلوک کیا۔

سابق کرکٹر نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک غیر تصدیق شدہ دھمکی تھی جو نیوزی لینڈ بورڈ کو موصول ہوئی، اور اس پر بات کی جا سکتی تھی۔شعیب اختر نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے بات کی اور یقین دہانی کرائی لیکن پھر بھی جواب میں انکار کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا ، زمبابوے اور پی ایس ایل کی بحفاظت میزبانی کر چکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں