سکیورٹی ٹیم جلد رپورٹ دیگی جس کے بعد دورہ پاکستان کا فیصلہ کریں گی: انگلش بورڈ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہیکہ پاکستان میں ان کی سکیورٹی ٹیم آئندہ ایک دوروز میں رپورٹ دے گی جس کے بعد دورہ پاکستان کا فیصلہ کریں گے۔ لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری سے آگاہ ہیں، ہم وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے اچانک دورہ کیوں منسوخ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ زمینی حقائق جاننے کے لیے ان کے سکیورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں ہے جس سے رابطے میں ہیں، ماہرین کی ٹیم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم اپنی رپورٹ دے گی۔ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں اس حوالے سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے۔واضح رہیکہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے کچھ دیر پہلے نیوزی لینڈ نے سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیریز بھی ملتوی ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں