عین وقت پر سیریز منسوخ ہونے سے ابھی تک شدید تکلیف میں ہوں،حسن علی

پیر 20 ستمبر 2021 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے عین وقت پر ختم ہونے سے ابھی تک شدید تکلیف میں ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اسلام آباد کو ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیے جانے کی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بنایا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں ابھی تک تکلیف میں ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہت محنت کی گئی تھی اور یہ سب آخری لمحے میں برباد ہو گیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ آیئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں اور مزید مضبوط ہو کر سامنے آئیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کرک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments