کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے تیسرے رائونڈ کا دوسرا روز مکمل

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے تیسرے رانڈ کا دوسرا روز مکمل ہوگیا ہے۔ ایل سی سی اے گرانڈ لاہور میں جاری میچ میں سندھ نے ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے ہیں. 240 رنز کی برتری سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سندھ کی ٹیم کی مجموعی سبقت 432 رنز کی ہوگئی ہی.

اس سے قبل ناردرن کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز کے جواب میں 5 رنز پر سندھ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی. سعد خان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہی. رضا حسن نے 4 جبکہ شاداب مجید اور کاشف علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ میں ساجد خان کی نپی تلی بالنھ کے سامنے سدرن پنجاب کو مشکلات کا سامنا ہی.

میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنالیے ہیں. ہمایوں الطاف 22 اور علی شفیق صفر کے انفرادی اسکور سے میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گی. ساجد خان اب تک میچ میں دس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں. اس سے قبل سدرن پنجاب کے 202 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 260 رنز بنا کر آٹ ہوگئی. سرور آفریدی 61 اور وقار احمد 43 رنز بنا کر آٹ ہوئی.

علی عثمان نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ادھر رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں جاری میچ کے دوسرے روز سینٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 32 رنز بنالیے ہیں. سینٹرل پنجاب کی مجموعی برتری 81 اسکور ہوگئی ہی. پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے عمران ڈوگر 17 اور عابد علی 14 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے آخری روز کا آغاز کریں گی. اس سے قبل سینٹرل پنجاب کے 9 وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز کے جواب میں بلوچستان نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تھے۔ گلریز صدف 92 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہی. فہد اقبال 77 اور محمد شاہد 50 رنز بنا کر آٹ ہوئی. محمد علی نے 3 جبکہ محمد عرفان جونیئر اور بلال آصف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کرک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments