بابر 10 سال میں سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے، انضمام

جو کمبینیشن بنا ہوا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، مشتاق احمد

پیر 25 اکتوبر 2021 21:25

بابر 10 سال میں سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے، انضمام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پورے ٹورنامنٹ کو میسیج دیا ہے پاکستان کی ٹیم کتنی خطرناک ہے۔ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ بابر کی جیسی تیکنیک ہے،اس سے لگتاہے 10 سال میں وہ سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے کہاکہ بابر اعظم تکنیکی اعتبار سے ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہیں، پریکٹس میچ میں بھی بابر کلیئر تھے کہ بھارت کے خلاف کس انداز میں جانا ہے۔سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وننگ کمبی نیش سے لڑکوں میں اعتماد آ رہا ہو اسی کو جاری رکھنا چاہیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ بابر اعظم نے ہر کھلاڑی کو پلان کے مطابق کھلایا جبکہ شاداب نے آخری دو اوور بہت اچھے کیے اور وکٹ لی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جو کمبینیشن بنا ہوا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کرک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments