پریشانی اور غصے کی تصویر بننے والے صارم اختر کا چہرہ بھی پاکستان کی تاریخی جیت پر کھِل اٹھا

منگل 26 اکتوبر 2021 14:45

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر حیرانی، پریشانی اور غصے کی تصویر بننے والے صارم اختر کا چہرہ بھی پاکستان کی تاریخی جیت پر کھِل اٹھا ہے۔اپنے چہرے کے تاثرات کے سبب میم کی دنیا میں چھا جانے والے، کرکٹ کے متوالے صارم اختر پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں بھارت11 کی خوب درگت بننے پر بے حد خوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

پاکستان بمقابلہ بھارت کے ختم ہوتے ہی صارم اختر نے ہنستے مسکراتے جیت کا نشان بناتے ہوئے تصویر اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔صارم اختر کی نئی ہنستے ہوئے اور پرانی غصے اور حیرانگی کے تاثرات والی تصویروں کا کولاج بنایا گیا اور ساتھ میں نئی میمز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں